گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹرجنرل فشریز کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے جیوانی پٹرولنگ ٹیم نے ایک غیر قانونی ٹرالر سی کنگ 3، رجسٹریشن نمبر 20617-B کو حراست میں لے کر 17 افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔یہ بات بدھ کوڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میرین مشتاق احمد بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ غیرقانونی فشنگ کرنے والوں کے خلا ف سخت کاروائی جائے گی اور کسی بھی صورتحال غیر قانونی فشنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔پٹرولنگ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی ٹرالرکو بھی حراست میں لیکر 17 افراد کو بھی گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پٹرولنگ ٹیم دن رات کام کررہی ہے میں نے واضع کیا ہے کہ غیرقانونی ٹرالنگ کو ہرصورت روکا جائے گا اور کسی بھی صورت میں ٹرالنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گوادر، جیو نی پٹرولنگ ٹیم نے غیرقانونی ٹرالر سی کنگ کو حراست میں لے کر17افراد کوگرفتارکرلیا

ٹیگز:
گوادر
