کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی کے علاقے میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار2بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار 2بہنیں جاں بحق جبکہ انکا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا مقامی انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اورمزید کارروائی شروع کردی۔
لورالائی،ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار2بہنیں جاں بحق

ٹیگز:
لورالائی
