خاران(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا معیاری بنیادوں پر مقررہ مدت میں تکمیل ہونا ضروری ہے ترقیاتی منصوبوں کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے سے لوگوں کی معیار زندگی بلند رکھنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران کمشنر آفس میں ڈویژنل اور ضلعی آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا، اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نادر نصیر، ایکسین بی اینڈ آر خاران عادل نصیر،ڈائریکٹر ہیلتھ رخشان ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، ایکسین ایری گیشن انجینئر شمس الملک، ڈائریکٹر ایل جی،احمد خان، ایکسین اربن حبیب الرحمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خاران نوروز خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واشک مختیار احمد، رحمت اللہ ڈی ڈی او ایجوکیشن چاغی، منظور احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل جی، انجینئر محمد عارف ایس ڈی او ایل جی آر ڈی، انجینئر سراج احمد ایکسین ایری گیشن واشک، واحد بخش اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل جی، ریحان بلوچ اسسٹنٹ انجینئر ایل جی آر ڈی، صغیر احمد نوشیروانی ایس ڈی او بی اینڈ آر، عبدالخالق ڈی ای او ایجوکیشن خاران سمیت دیگر محکموں کے ڈویژنل و ضلعی آفیسران شریک رہے، ایکسین بی اینڈ آر خاران عادل نصیر و دیگر نے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی، کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز سمیت دیگر مسائل سے متعلق اگر کہیں مسئلہ ہو تو حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا کمشنر رخشان نے ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی نظام میں بہتری لانے کے لئے پودے اور درختوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی کمشنر رخشان نے تمام آفیسران کو مکمل فرض شناسی محنت اور لگن کے ساتھ لوگوں کے مسائل کے حل اور دیرپا ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے ساتھ بروقت تکمیل کے لئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی،کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا از خود معائنہ کرونگا۔
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی وخوشحالی کا ایک نیا دورشروع ہوگا ، کمشنر رخشان ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر رخشان ڈویژن
