کراچی : کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن پر پیش آیا، جہاں بھیک مانگنے والوں کا رش لگا رہتا ہے جن میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔بوٹ بیسن پر سکیورٹی گارڈ کی جانب سے بھیک مانگنے والے بچے پر فائرنگ کی گئی جس سے بچہ موت کی نیند سو گیا جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقعے سے فرار ہوگیا۔
کراچی بوٹ بیسن میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق

ٹیگز:
کراچی
