جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) یاسر حسین کی زیر صدارت گزشتہ روز ملیریا کنٹرول مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی (ڈی ایچ او) جھل مگسی ڈاکٹر آفتاب احمد و دیگر محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ آفیسران کے علاوہ یونیسیف کے نمائندگان نے شرکت کی صحت کے شعبہ سے منسلک آفیسران نے نصیرآباد ڈویژن خاص کر ضلع جھل مگسی میں ملیریا کی موجودہ گھمبیر صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفننگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ یاسر حسین نے کہا کہ حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے ضلع جھل مگسی کو بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار کیا اور تمام شعبے بری طرح متاثرہو ئے سرکاری املاک روڈز نیٹ ورک کو تہس ونہس کردیا اب نئے سرے سے تعمیر کی ضرورت ھوگی یوں سمجھ لیجیئے کہ کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے اب روڈز نیٹ ورک کی تباہ حالی کی درستگی سرکاری انفراسٹرکچر کی تعمیر ایک چیلنج ھے مگر ان سب کے باوجود سیلاب متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ایک اہم مسئلہ ھے خاص کر صحت کی سہولیات اس وقت ملیریا ہمارے ضلعے میں ایک وباء کی مانند پھوٹ پڑا ہے جسکی روک تھام کیلئے سخت محنت کرنے کی اشد ضرورت ہے محکمہ ہیلتھ کو چاہیے کہ وہ بیسک ہیلتھ یونٹ کے علاوہ دیگر ایریاز میں بھی فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں تاکہ ملیریا پر قابو پایا جا سکے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے محکمہ صحت جھل مگسی اور میونسپل کمیٹی گنداواہ کے آفیسران کو سختی سے ہدایات کیں کہ وہ ملیریا سے بچاؤ کے لئے مچھر مار اسپرے شروع کریں اور عوام کو مچھر دانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مچھروں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے، لئے بھی شعور واگاہی اجاگر کرنے کی کوشش کریں تاکہ لوگ اس پر عمل پیرا ھو کر خود کو ملیریا سے محفوظ رکھ سکیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام پر بھی زور دیا ھے کہ وہ ملیریا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مچھر دانیاں اور ملیریا سے بچاؤ کی ادویات کے ڈوزز مکمل طور پر استعمال کریں تاکہ اس خطرناک اور موذی مرض سے قیمتی جانیں بچائی جاسکیں
حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے ضلع جھل مگسی کو بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار کیا ، یاسر حسین

ٹیگز:
یاسر حسین
