گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے دوپہر 12 بجے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے اور دن 2 بجے کارکنوں سے جی ٹی ایس چوک میں خطاب بھی کرینگے۔شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ق کےسینئر راہنماوں کے ہمراہ گجرات میں پریس کانفرنس بھی کرینگے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ایل سی ڈی لگا دی گئی جس پر عمران خان لائیو خطاب کریں گے لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ گجرات رامتلائی چوک پر ہو گا جہاں پر مسلم لیگ ق شرکاء کا استقبال کریں گے۔لانگ مارچ کا دوسرا پڑاؤ جی ٹی ایس چوک پر ہو گا جہاں پی ٹی آئی کارکنان استقبال کریں گے، اس مقام پر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جہاں پر عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب ہوگا۔اس حوالے سے دونوں پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، پولیس، کمانڈو فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایلیٹ کے 4ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ مارچ کے راستے اور مقام پر 2سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے اضافی لگائے گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں پوائنٹس پر آنے والے راستوں کو بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آغاز آج گجرات سے ہوگا

ٹیگز:
پی ٹی آئی
