منگچر(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے سرد علاقوں کے گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب سمیت دیگرصوبوں کی صنعتوں کو ایل این جی پرمنتقل کرکے سیمنٹ‘فرٹیلائزراور پاور سیکٹر کی گیس میں مناسب حد تک کمی کی جائے وزارت پٹرولیم کی جانب سے موسم سرما میں بلوچستان میں گیس کی دستیابی اور سپلائی متاثر ہونے کاعندیہ سمجھ سے بالاتر ہے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے نام پر صوبے کے عوام کو گیس کی عدم فراہمی کامنصوبہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں کوئٹہ‘مستونگ قلات منگچر مچ پشین زیارت میں درجہ حرارت منفی 18تک گرجاتاہیاس وقت لوگوں کو اپنی جان بچانے کیلئے سوئی گیس کی ضرورت ہوتی ہے نومبر سے فروری تک لوگوں کو پریشر کے ساتھ سوئی گیس فراہم کرنے کی بجائے سوئی گیس کمپنی نیابھی سے حیلے بہانوں شروع کردئیے ہیں جو مراعات یافتہ کمپنی کی ناکامی کے سواکچھ نہیں۔
گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے نام پرصوبے کے عوام کوگیس کی عدم فراہمی کامنصوبہ کسی صورت قبول نہیں، میرکبیراحمد محمدشہی

ٹیگز:
میرکبیراحمد محمدشہی
