لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 21رکنی ضلعی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق جس کے مطابق صفدر خان ضلعی سیکرٹری، جعفر خان اتمانخیل ضلعی سینئر معاون سیکرٹری اور دیگر 19اراکین ضلعی ایگزیکٹوز منتخب ہوئے جس سے عبدالرحیم زیارتوال نے حلف لیا۔اجلاس میں پارٹی کو صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، نائب صدر یوسف خان کاکڑاور صوبائی سیکرٹری مالیات سید شراف آغا نے شرکت کی۔ بعد ازاں ضلعی کمیٹی کا اجلاس ضلع سیکرٹری صفدر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے ضلعی ایگزیکٹوز کی سربراہی مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی جوتمام علاقائی یونٹس اورابتدائی یونٹوں کے اجلاس منعقد کرینگے اور ان کے کانفرنسز کا انعقادکرتے ہوئے نئے ابتدائی یونٹوں کے قیام کو یقینی بنائینگے اورپارٹی صفوں میں عوام کی شمولیت کیلئے پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائیگا۔ پارٹی رہنماؤں نے ضلعی سیکرٹری صفدر خان، سینئر معاون سیکرٹری جعفر خان اتمانخیل اور دیگر ایگزیکٹوز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پشتونخوامیپ کو ضلع لورالائی میں فعال ومنظم بناتے ہوئے اپنے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔
پارٹی صفوں میں عوام کی شمولیت کیلئے پارٹی پروگرام کوگھرگھرپہنچایا جائیگا، رحیم زیارت وال

ٹیگز:
رحیم زیارت وال
