لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اراکین اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ 5 ارکان پنجاب اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور پارٹی چھوڑنے والے تمام ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا اور آج شام 4 بچے ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔خرم لغاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نوجوانوں کو غلط استعمال کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو دھوکہ دیتے دیکھ کر دل دکھی ہے۔
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ٹیگز:
خرم لغاری
