کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد دو گر وپوں میں فائرنگ 2افراد جاں بحق 7زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں محمد ہارون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ سردار نسیم ترین ولد محمد خان،محمد لعل ولد محمد ہاشم،حاجی محمد نعیم ولد محمد خان،محمد عمران ولد غازی خان،محمد جمیل ولد محمد حمید،دلاور ولد سنگین،محمد فضل ولد جلال الدین زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقو عہ کو گھیر ے میں لیکر شوہد اکھٹے کر لئے۔ پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں،مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ،سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد دو گر وپوں میں فائرنگ،2افراد جاں بحق 7زخمی

ٹیگز:
سیشن کورٹ
