کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے عمران خان بتائیں ارشد شریف کو کون دھمکیاں دے رہا تھا۔شرجیل میمن نے سوالات کیا کہ عمران خان نے ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کا کیوں کہا؟ آپ کی دو صوبوں میں حکومت تھی تو ارشد کو سکیورٹی کیوں نہیں دی۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ارشد شریف کےانتقال پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کےانتقال پر تعزیت کے لیے نہیں گئے۔ سانحہ ساہیوال پر عمران خان تعزیت کے لیے نہیں گئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تعزیت پر عمران خان نہیں گئے۔ ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ لی۔
شرجیل میمن نے کہا ماضی میں بھی سندھ سے عبرتناک شکست ملی ہے۔ سندھ کےعوام ان کی دونمبری کو جانتے ہیں۔ اوپن چیلنج دیتا ہوں کہ میں اپنی نشست چھوڑتا ہوں عمران خان آکر مقابلہ کر لے۔ اگر پی ٹی آئی سیٹ جیت گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

