کوئٹہ : رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔ کوئٹہ میں جزوی سورج گرہن تین بج کر چوالیس منٹ پر شروع ہوگا اور چار بج کر ترپن منٹ پر اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد پانچ بج کر اکیاون منٹ پر اختتام ہوگا۔دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوگا، جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔
رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوگا

ٹیگز:
سورج گرہن
