اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری اپنے مزہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ سمیت پاکستان بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں لسبیلہ اور ملک کے مختلف شہروں میں مندروں میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔لسبیلہ بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کے اہتمام کے ساتھ دیوالی کیلئیخصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ ہندو برادری اس تہوار کے موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔ دیوالی کے دن ہندو مرد، عورتیں،بچے نئے کپڑے پہنتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھر جاکر دیوالی کی مبارک باد دیتے ہیں اور مٹھائیاں کھلاتے ہیں۔جب کے بچے پٹاخے، پھلجڑیاں جلاتے ہیں۔اور رات گئے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔جب کہ اس سلسلے میں وہ مسلمانوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں اور انہیں مٹھائیاں کھلاتے ہیں اور تحفے کے طور پر بھی دیتے ہیں۔دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جو ہندو برادری ہر سال اپنے مزہبی کیلنڈر کے طور پر مناتی ہے، اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں۔دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اور دعائیں مانگتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔تین روز روز تک جاری رہنے والا یہ تہوار ہندو ازم، جین ازم، سکھ ازم میں یکساں اہمیت کا حامل ہے، ہندو روایات کے مطابق اس دن کو دولت کی دیوی لکشمی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔
لسبیلہ سمیت دنیا بھرمیں ہندوبرادری اپنے مزہبی تہواردیوالی جوش وخروش سے منارہی

ٹیگز:
ہندوبرادری
