آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو میں 252ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حامل ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے جس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا اور فورم کے شرکا پاکستان کے مضبوط جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام، اسٹریٹجک اثاثوں کی سلامتی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔کورکمانڈر شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حامل ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے،پاکستان نے اپنے جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں،پاکستان کے جوہری سلامتی کے معیارات بین الاقوامی بہترین طریقہ کار پر مبنی ہیں۔آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، سیلاب میں ریلیف سرگرمیوں میں کردار کو سراہاشرکاء نے موجودہ داخلی، بیرونی سلامتی کی صورتحال، فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا،فورم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا
پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حامل ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے : کور کمانڈرز کانفرنس

ٹیگز:
پاکستان
