دشت(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ہماری جماعت منشور اللہ کی زمین پر اللہ کانظام،عوام کی خدمت شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین خاندانوں کی دوبارہ بحالی اور انہیں ایشائے خوردنوش،ٹینٹ دیگر سامان کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دشت کے علاقہ پنگو میں ایک شمولیتی پروگرام جس میں انورحسین بولائی اور میرلیاقت کرد کے قیادت میں سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اخیتار کیا اس موقع پر اعزازی مہمانوں میں الخدمت فائڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر میرجمیل کرد،جماعت اسلامی ضلع مستونگ کے امیر خلیل الرحان،حافظ خالد شاہوانی،الخدمت فائڈیشن ضلع کوئٹہ کے بلال قلدرانی۔امن کمیٹی تحصیل دشت کے چیئرمین ملک اعجاز شاہوانی ودیگرشامل تھے اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی ودیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان ہم سب کا گھر ہے موجودہ حکمران ملک چلانے میں نالائق اور عوام کوترقی کے بجائے تحفہ میں مہنگائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز تیل کی مصنوعات میں اضافہ ہوتے جارہے ہیں ملک کے غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقحہ کشی پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خیرخواہ جماعت ہے عوام کی خدمت بلاتعصب وبلارنگ نسل سے کرتے آرہے ہیں اس موقع پر قائدین جماعت اسلامی میں شمولیت کرنے پر انور حسین بولانی اور دیگر کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دشت میں جماعت کو مزیر فعال اور مضبوط بنائیں گے۔
ہماری جماعت منشوراللہ کی زمین پراللہ کانظام،عوام کی خدمت شامل ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
