اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پو لیس کی کاروائی، کراچی سے چو ری شدہ واٹر ٹینکر برآمد 2ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا۔اوتھل پولیس کے مطابق سائٹ ایریا کراچی سے ایک واٹر ٹینکر چھینا گیا تھا جسکی اطلاع سوشل میڈیا پر تمام واٹس ایپ گروپس میں دی گئی تھی۔ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر ناکہ بند ی کر تے ہوئے چیکنگ کے دوران ٹینکر نمبر: P-7663 برآمد کرکے دو ملزمان عبداللطیف ولد عالم شیر قوم بھٹی سکنہ کراچی اور محمد عمران ولد محمد رمضان قوم بھٹی سکنہ کراچی کو گرفتار کرلیامزید کاروائی جا ری ہے۔
اوتھل پو لیس کی کاروائی، کراچی سے چو ری شدہ واٹر ٹینکر برآمد، 2ملزمان گر فتار

ٹیگز:
اوتھل
