سوئی سدرن گیس کمپنی نے 15 اکتوبر سے صبح ، دوپہر اور شام میں صرف کھانا پکانے کے وقت گیس دینے کا اعلان کیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (Sui Southern Gas Company Limited) کی جانب سے عوام الناس کے لئے خصوصی اعلان جاری کیا ہے جس میں آئندہ سردیوں کے لیے گیس لوڈشیڈنگ پلان بتایا گیا ہے۔ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ پندرہ اکتوبر سے پندرہ مارچ تک پانچ ماہ تک طویل گیس لوڈشیڈنگ پلان جاری رہے گا۔ صارفین کو محدود اوقات میں صرف کھانا پکانے کے وقت گیس فراہم کی جائے گی۔صارفین کو گیس صبح صرف 6:30 سے 8:30 بجے، دوپہر میں 12 بجے سے 2 بجے تک شام میں 7 بجے سے 9 بجے تک ملے گی۔
بلوچستان اور سندھ کو صرف کھانے پکانے کے وقت گیس ملے گا ٗ ایس ایس جی سی

ٹیگز:
بلوچستان
