کراچی+گوادر 07 (ڈیلی گرین گوادر)، چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ عرفان جاوید سے ملاقات کی، جس میں گوادر پورٹ سے گبد/ریمدان 250 بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران کے لیے ٹرانزٹ تجارت اور کارگو کی نقل و حرکت کو مزید سہل، موثر اور منظم بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں گوادر پورٹ سے ایران کو کارگو کی ترسیل، ٹرانزٹ تجارت، کسٹمز کلیئرنس اور تجارتی طریقہ کار سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے گوادر پورٹ اور ایران کے درمیان ہموار اور موثر تجارتی راہداری کے قیام پر مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں چیئرمین پورٹ نے اس موقع پر گوادر پورٹ کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت اور سرحدی تجارتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی عمل میں سہولت، شفافیت اور موثر رابطہ کاری سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ملاقات میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ وزارتِ تجارت اور ایف بی آر کی جانب سے جاری واضح ہدایات کے باوجود گوادر پورٹ سے سرحدی تجارت اور متعلقہ کاروباری سرگرمیوں کو بعض عملی مشکلات درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط مشاورت اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ جمعرات کو ایک اہم اور وسیع اجلاس منعقد ہوگا، جس میں کسٹمز حکام، چیمبر آف کامرس، گوادر پورٹ، گبد/ریمدان بارڈر سے وابستہ تاجر اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ملاقات کو گوادر پورٹ کے ذریعے کارگو ٹرانسپورٹ، ٹرانزٹ تجارت اور پاکستان و ایران کے درمیان سرحد پار تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے جبکہ گوادر پورٹ سے گبد/ریمدان بارڈر کے ذریعے ایران اور دیگر علاقائی منڈیوں تک تجارتی رسائی میں بہتری سے گوادر کی علاقائی تجارتی گیٹ وے کے طور پر اہمیت مزید مستحکم ہونے اور خطے میں تجارت و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی توقع ہے۔
گوادر پورٹ سے ایران ٹرانزٹ تجارت میں اہم پیش رفت،نورالحق بلوچ کا ڈی جی کسٹمز سے ملاقات، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

ٹیگز:
نورالحق بلوچ
