لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئرمرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے ممتاز قوم پرست رہنما و بی این پی مینگل کے سربراہ ایم این اے سابق وزیر اعلی سردار اختر مینگل کے چچا میر مہراللہ خان مینگل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میر مہراللہ مینگل کی قومی خدمات کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے قید و بند کی صوبتیں بھی برداشت کی اور جلا وطن بھی رہے مگر اپنے موقف سے پیچھے کبھی نہیں ہٹے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
میر مہراللہ مینگل کی قومی خدمات کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا،سردار یعقوب خان ناصر

ٹیگز:
یعقوب خان ناصر
