کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی شعبہ خواتین ونگ کی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلو چستان میں سیلاب متاثرین آج بھی حکومتی امداد کو منتظر ہیں، جماعت اسلامی شعبہ خواتین ونگ کے زیر اہتمام 1200سیلاب متاثرین میں امداد فراہم کرچکے ہیں،حکمران سیلاب متاثرین کے نام پر امداد اکھٹی تو کررہے ہیں لیکن متاثرین کو فراہم نہیں کر رہے،ملک سیلاب میں ڈوبا ہو اہے لیکن پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو کوئی فکر نہیں ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی خواتین ونگ کی ثمینہ سعید، شازیہ عبد اللہ، فرزانہ، یا سمین اچکزئی نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع آج بھی سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں حکمران سیلاب متاثرین کے نام پر امداد اکھٹی تو کررہے ہیں لیکن متاثرین کو فراہم نہیں کر رہے حکومت کی کارکردگی صرف اور صرف دعووں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد متاثرہ اضلاع میں مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں جس سے خواتین بچے شدید متاثرہ ہورہے ہیں، متاثرین میڈیکل جیسی اہم سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین ونگ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خیمے، پکے پکائے کھانے، اشیاء خرود نوش، میڈیکل کٹس فراہم کئے جا چکے ہیں۔۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس تمام تر سہو لیات ہو نے کے باجود متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں جو حکومت کی کار کرد گی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت جلد از جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو نقد امداد اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہو اہے لیکن پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو کوئی فکر نہیں ہے سیلاب متاثرین آج بھی حکومتی امداد کو منتظر ہیں حالیہ شدید بارشوں اور سیلا ب سے لسبیلہ، اوتھل،صحت پور سمیت دیگر علا قے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں آج بھی سیلاب پانی موجود ہیں لیکن حکومت کی جانب سے سیلابی پانی نکلانے کے لئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفا قی اور صوبائی حکومت صرف اور صرف اعلانات تو کر رہی ہے لیکن عوام کو سہو لیات فراہم کر نے کے لئے کوئی عملی اقدمات نہیں اٹھا رہی، صوبے میں صرف ایک جگہ پر چائنہ کی جانب سے بھیجے گئے 4کیمپ نظر آئے اور کہیں بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فور ی طورپر متاثرین کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھائیں بصور ت دیگر ہمیں انسانی المیہ کا سامنا کر نا پڑے گا۔
بلو چستان میں سیلاب متاثرین آج بھی حکومتی امداد کومنتظرہیں، جماعت اسلامی خواتین ونگ

ٹیگز:
جماعت اسلامی خواتین ونگ
