کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری،مختلف بیما روں کے مزید 8199کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں ں نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، سبی،کچھی میں ملیریا کے 2681، سانس کے امراض کے1016، جلد کے امراض کے913، اسہال کے920، ہیضہ کے424،آنکھوں کے انفکیشن کے91، ٹائی فیڈکے187 جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے1967کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں 24میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 8199افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے55ہزار 3سو 47 کیسز رپورٹ ہو ئے۔
بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے8199کیسز رپورٹ

ٹیگز:
وبائی امراض
