پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور پولیس نے منشیات کے دو اڈوں سے چرس ہیروئن شراب بئیر اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی نے پولیس تھانہ پنجگور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی مکران کی حصوصی ہدایت پر منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی امام بخش اور ایس ایچ او عبدالحد بلوچ نے خدابادان سراوان میں منشیات کے دو اڈوں میں کاروائی کے دوران دو عدد (ایس ایم جی ریفل کلاشنکوف) ایک عدد پستول چار کلو گرام چرس 15 کاٹن بئیر 12 کاٹن شراب پانچ سو گرام ہیروئن، راونڈزاور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے دو ملزمان فضل اور ظہیر احمدکو گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ پنجگور میں منشیات کے اڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور پولیس کی طرف جاری کاروائیاں امن وامان کی صورت حال بہتر ہونے تک جاری رہے گا عوام جرم اور منشیات کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دو ماہ کے دوران ایک سو کے قریب جرائم پیشہ اشتہاری مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے عوام کے جان ومال سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔
پنجگور پولیس کی کارروائی،چرس ہیروئن شراب بیئر اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد 2ملزمان گرفتار

ٹیگز:
پنجگور
