کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ میرے خلاف کسی محکمے میں مداخلت یا کرپشن ثابت ہو تو میں ہر سزا کیلئے تیار ہوں البتہ 2020میں میرے اکائونٹ میں 2اضافی تنخواہیں متعلقہ محکمے کی غلطی تھی جس میں سے 11لاکھ روپے میں واپس کرچکا ہوں اور 12لاکھ روپے میر ے اوپر واجب الادا ہے ، لیاقت شاہوانی نے مزید کہاکہ میرے موبائل پر میری تنخواہ کی ڈیٹل نہیں آتی تھی البتہ بینک اسٹیٹمنٹ پتہ چلا کہ وزیراعلی سیکرٹریٹ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے مجھے ایک مہینے کے دو تنخواہیں میرے اکائونٹ میں آئی جس پر میں نے گیارہ لاکھ روپے اب تک واپس کیا ہے جبکہ 12لاکھ روپے میرے اوپر بقایاجات ہیں ،وہ میں ادا کرونگا ،میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں میں چیلنج کرتاہوں کہ اگر کسی محکمے میں مداخلت یا کرپشن مجھ پر ثابت ہوں تو میں ہر سزا کیلئے تیار ہوں ،ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگر وزیراعلی بلوچستان چاہیے تو اپنے فنڈ سے کسی بھی آفیشل کو مجھ سے زیادہ مراعات جاری کرسکتا ہیں چونکہ کورونا کے دور میں دن رات میڈیا کیساتھ مصروف رہیں ،اس دوران میرے اکائونٹ میں دو تنخواہیں آئیں ہیں ،میرے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلانا قابل مذمت ہیں ،ایک سوال کے جواب میں حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ میں نے ڈھائی سال میں حکومت بلوچستان کے ٹوٹل 7لاکھ روپے خرچ کئے ہیں جس کا ریکارڈ ایس اینڈ جی اے ڈی میں موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس مد میں11 لاکھ واپس جمع کرا دیئے ہیں۔
میرے خلاف کسی محکمے میں مداخلت یا کرپشن ثابت ہوتومیں ہرسزاکیلئے تیارہوں، لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
لیاقت شاہوانی
