کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چاغی میں ٹریفک حادثہ دو افراد جھلس کر جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کو چاغی کے علا قے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہِ پر نوکنڈی کے قریب ٹرالر اور زمبیاد گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرالر اور زمبیاد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیویز نے لاشوں اور زخمی کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ لیویز کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق یک مچ سے ہے۔مزید کاروائی جا ری ہے۔
چاغی، ٹریفک حادثہ 2 افراد جھلس کر جاں بحق ایک زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
