کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ اور کینٹ ایریا میں روٹی/نان کی قیمت اور وزن کا تعین کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق 300گرام روٹی/نان کی قیمت 30روپے اور 200گرام روٹی/نان کی قیمت 20روپے مقرر کردی گئی ہے۔اعلامیہ میں تمام تنور مالکان کو پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ مقررہ قمیت اور وزن پر فروخت کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ، نان کی قیمت اوروزن کا تعین کردیا گیا

ٹیگز:
نان کی قیمت
