قلات(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کے زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایچ او قلات لیویز تفتیشی افسران چوکی انچارج صاحبان اور دیگر لیویز عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اشتہاری ملزمان کی گرفتاری تفتیش اور نیشنل ہائی وے پرلیویزفورس کی گشت سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں لیویز فورس قلات کا کردار مثالی ہے آفیسران اپنا کارکردگی مزید بہتربناکر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں اپناکرداراداکریں اور تفتیش کے دائرہ کار کو مزید بہتر بنائیں اور نیشنل ہائی وے پر پیٹرولنگ کرکے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے میں لیویزفورس قلات کا کردارمثالی ہے،جہانزیب بلوچ

ٹیگز:
،جہانزیب بلوچ
