تفتان (یو این اے )بلوچستان کے ایران سے ملحقہ سرحدی علاقے تفتان میں صورتِ حال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک ایران بارڈر پر دو طرفہ سرحدی تجارت بدستور جاری ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ یا خلل کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایران سے پاکستان کی جانب شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بارڈر پر داخلے و خروج کا عمل ضابطے کے تحت رواں دواں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت تفتان بارڈر پر کوئی زائر موجود نہیں ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، تفتان میں امن و امان اور تجارتی سرگرمیوں کی صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔
تفتان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور آمد و رفت معمول کے مطابق جاری

