کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں گزشتہ رات صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ،صوبائی وزیر مبین خان خلجی،صوبائی مشیر میر ضیاء لانگو اور سینیٹر عبدالقادر سمیت قبائلی و سیاسی عمائدین بھی عشائیہ میں شریک تھے اس موقع پر نہایت خوشگوار ماحول میں سیاسی، پارٹی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی بی اے پی کے جنرل سیکریٹری منظور خان کا کڑ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے جار ی سرگرمیوں اور وزیراعلیٰ کی سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی کو سراہا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعزازمیں گزشتہ رات سردارعبدالرحمان کھیتران کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام

ٹیگز:
وزیراعلیٰ
