کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سوراب میں پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ پولیس افسران محفوظ رہے تعقب کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سب سوراب میں مسلح کار سواروں نے ڈی ایس پی سوراب محمد یوسف ریکی اور ایس ایچ او سوراب منیر احمد جتک کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں دونوں افسران محفوظ رہے پولیس نے حملہ آوروں کا تعقب کرتے ہوئے انہیں دشت حاجیکہ کے مقام پر گھیرے میں لے لیا جس پر ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر ملزمان کا تعقب شروع کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
سوراب میں پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کاروائی میں ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار

ٹیگز:
سوراب
