کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک بلوچستان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں محکمہ خوراک کے پاس موجودہ سٹاک میں صرف تین لاکھ بوری گندم موجود ہے جس میں سے ہر فلور مل کو علاقے کی آبادی مل پسائی کی صلاحیت اور گندم کی دستیابی کے مطابق گندم فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبہ پنجاب اور پاسکو سے گندم کی خریداری کی منظوری دی ہے اور جلد گندم کی خریداری اور ترسیل عمل میں لائی جائے گی۔تمام مل مالکان پسائی کے بعد سرکاری نرخ پر مقرر کردہ مقامات پر آٹے کی فراہمی کے پابند ہیں پنجاب اور پاسکو سے گندم کے حصول کے بعد ملوں کو اضافی گندم جاری کی جائے گی فلور مل مالکان نے گندم پسائی کے اخراجات میں اضافے اور سبسیڈی کے مطالبات کی ہیں جو فی الحال بحرانی صورتحال میں پورے نہیں کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے فلور مل مالکان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ خوراک بلا کسی دباؤ و رعایت قانون کے مطابق عوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے گا۔
محکمہ خوراک عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک

ٹیگز:
محکمہ خوراک
