لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ فارنگ فنڈنگ کیس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ اور قادنیوں کاسہولت کار ہے مکافت عمل شروع ہو ا ہے اب عمران خان کو بھگتنا ہے اب دیکھنا ہے کہ اس میں کتنی برداشت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی ریلیف کے کاموں میں لگی ہوئی ہے اور عمران خان جلسہ کر کے اپوزیشن کو گالیاں دے رہے ہیں ملک میں مسلسل دو ماہ تک بارشیں ایسی تباہ کن بارشیں تاریخ نہیں ہوئے اور پورے ملک میں نقصانات برپا کئے بارشوں سے سب پہلے نقصانات کا آغاز بلوچستان سے ہو السبیلہ سے ژوب،قلعہ سیف اللہ،قلات،کوئٹہ و دیگر علاقوں میں نقصانات ہوئے بارشیں قدرت کی جانب سے آفت تھی حکومت ہو چائے عام انسان قدرتی آفت کے سامنے بے بس نظر آئے ہمارے سامنے لوگوں کے گھر ڈوبتے رہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز حب ساسولی ہاؤس آمد اور جے یو آئی لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولوی محمد یعقوب ساسولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی،حافظ خلیل احمد ودیگر انکے ہمراہ تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان جس کے بارے میں ہم مسلسل بار ا سال سے سر پھیٹ رہے تھے کہ وہ قادیانیوں کا سہولت کار اور یہودیوں کا ایجنٹ ہے لیکن کوئی ماننے کو تیار نہیں تھا آج فارنگ فنڈنگ کیس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عمران یہودیوں کا ایجنٹ اور قادنیوں کاسہولت کار ہے بھارت نواز ہے انھوں نے بھارت،اسرائیل اور امریکہ سے بھی پیسے لیئے ہیں آج ہمارا بیانیہ ثابت ہوگیا اب قوم کو آنکھیں اور کان کھولنے چاہیں باہر کے پیسوں سے یہاں کے مذہب کو وائلٹ کرنا مشرقی تہذہب کو برباد کرنا اور پاکستان میں مسلم قوم رہتی ہے اس کے نظریہ و عقیدے کو تباہ وبرباد کرنے پر اس نے کام کیا ہے انھوں نے کہاکہ صوبہ KPKسے زیادہ مذہبی صوبہ ہے اس کے نوجوان اس حد تک چلے گئے ہیں کہ مساجدوں کو برباد کررہے ہیں مولیوں کے دھاڑی نوچا جارہاہے یہ کلچر کس نے پیدا کیا ہے اور ملک کی سیاست میں گالم گلوچ کس نے پیدا کیا عمران خان نے ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں جو آج بچے بھی بول رہے ہیں اس لیئے سیاست الگ چیز ہے اور عمران خان اور اسکا کلچر وسیاست ایک الگ چیز ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو مکافت عمل شروع ہو ا ہے اب عمران خان کو بھگتنا ہے اب دیکھنا ہے کہ اس میں کتنی برداشت ہے انھوں نے ایک جملہ کہاہے اس کی بار بار واضاحت کررہا ہے وہ مزید گھمبیر ہو تا جارہا ہے مولانا حیدر ی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی پُر امن تحریک اور جدوجہد ہے جے یو آئی کو ایک صدی پوری ہوگئی ہے اور ہم دوسری صدی میں جارہے ہیں اور ہم نے جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے 15ملین مارچ کئے آزادی مارچ کیا سندھ وبلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے لاکھوں لوگ قافلے میں اسلام آباد پہنچے اس دوران شاہراؤں پر ٹریفک چلتی رہی مارکٹیں کھلی رہیں کہیں بھی سڑک بند نہیں ہوا کسی کا ایک اینٹ بھی نقصان نہیں ہوا اور ہمارے مقابلے میں عمران خان نے جو کلچر مشتعل کیا ہے اپنے اپنے جلسوں میں جھکڑتے لڑتے ہیں سیاست میں ایک غیر ضروری عنصر ہے جوشامل ہو گیا ہے انھوں نے کہاکہ فوج کے اندر اور اس کے متعلق باتیں کی جارہی ہیں جس سے فوج کے اندر تنازعہ پیدا ہو رہاہے اور فوج ہی پاکستان کی سلامتی کی علامت ہے اس کے متعلق اس قسم کی باتیں کی جائیں اور قوم کو اس پر آمادہ اور ذہنی طور پر تیا ر کیا اور قوم کا ادار ے سے اعتماد اٹھ جائے تو کیا ہو گا اس لیئے ہم نے عمران خان کے رویئے کی مذمت کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں اس عنصر کواب سیاست سے ختم ہو نی چاہئے انھوں نے کہاکہ آئینی وسیاسی جدوجہد کر رہے ہیں اور آئینی وقانونی جدوجہد سے ملک میں تبدیلی لائی گئی اب آئندہ کے سیاست کا دار مدار قوم پر جس کی اچھی کارکردگی دیکھیں گے انہیں لائیں گے انھوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی ریلیف کے کاموں میں لگی ہوئی ہے اور عمران خان جلسہ کر کے اپوزیشن کو گالیاں دے رہے ہیں مولانا حیدر ی نے کہا کہ ملک میں مسلسل دو ماہ تک بارشیں ایسی تباہ کن بارشیں تاریخ نہیں ہوئے اور پورے ملک میں نقصانات برپا کئے بارشوں سے سب پہلے نقصانات کا آغاز بلوچستان سے ہو السبیلہ سے ژوب،قلعہ سیف اللہ،قلات،کوئٹہ و دیگر علاقوں میں نقصانات ہوئے بارشیں قدرت کی جانب سے آفت تھی حکومت ہو چائے عام انسان قدرتی آفت کے سامنے بے بس نظر آئے ہمارے سامنے لوگوں کے گھر ڈوبتے رہے اب بارشیں رک گئیں ہیں اور لوگ منتظر ہیں انہیں خیمے،راشن وامدادی سامان ملیں او ر یہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ ہمارے گھر کب بنیں اس حوالے سے بھی جے یو آئی اپنے طور پر اور انکے کارکن ہر سندھ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں اور مخیر حضرات سے فنڈ ز اکٹھے کر رہے ہیں خاص طور پر جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار اسلام سیلاب زدہ علاقوں میں بڑا کام کیا ہے اور باقی رفائی ادارے بھی کام کررہے ہیں لیکن اس وقت پبلک سیکٹر میں حکومت سے زیادہ کام ہو رہا ہے انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15ارب روپے،بلوچستان کیلئے 10ارب روپے،خیر پختونخواہ اور پنجاب سے کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے اگر یہ پیسے صحیح معنوں میں خرچ ہو جائیں تو جن لوگوں کے مکانات متاثر ہوئے ہیں یا گر گئے ہیں وہ تعمیر ہو سکتے ہیں اور اسی طرح سے باہر مماملک سے ہ سیلاب متاثرین کیلئے پیسے بھجوارہے ہیں اگر سب کچھ صحیح معنوں میں خرچ ہو جائیں تو بہت کچھ ہوسکتا ہے حیدری نے کہا کہ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان کو بھی تجویر دی ہے کہ بار بار سیلا ب آنے کے سبب لوگوں کے نقصانات ہو رہے ہیں کیونکہ مختلف جگہوں پر جو چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں انہیں ایک ویلیج بنایا جائے اس میں کالیج،اسکول،سڑکیں،اسپتال سمیت دیگر تمام سہولتیں میسر ہوں یہ اور سیلاب متاثرین کو وہاں آباد کیا جائے اور ان پیسوں سے ممکن ہے اگر اب کے بار اسطرح نہیں ہو ا تو کبھی ممکن نہیں ہو گا مولانا حیدر نے کہاکہ وزیراعظم نے جب بولان کا دورہ کیا تھا جو اس میں ان سمیت NHAکے چیئرمین بھی موجود تھے انھوں نے سڑکوں کے حوالے سے بریفنگ دی انھوں نے کہا کہ بولان سے لیکر جیکب آباد حید ر آباد تک اور قومی کراچی شاہراہ بھی مختلف مقامات پر تباہ ہو چکی ہیں پلیں اور سڑکیں ٹوٹ گئے ہیں انھوں نے یقین دہانی کرائی کی وقتی طور پر سڑکیں بحال اور کازوے تعمیر کئے جائیں گے اس موقع پر جے یو آئی تحصیل حب کے مولانا شاہ محمد صدیقی،مفتی کفایت اللہ،مولانا نواب خان ساسولی،مولانا محمد اسلم،حافظ ہدایت اللہ،حافظ عبدالوہاب،مفتی عبدالولی،مولانا عزت اللہ،حافظ عبدالعزیز ساسولی و دیگر موجود تھے۔
عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ اور قادنیوں کاسہولت کار ہے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
