کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 25میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 8190مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 34اضلاع میں سے 9اضلاع میں 25میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 8190مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں اسہال سے متاثرہ مریضؤں کی تعداد1937، سانس کے 1946، جلد کے 2034، سانپ کے کاٹنے کے 19،مختلف بیمارریوں کے 2254مریضوں کا معائنہ اورعلاج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ابتک صوبے میں 1245 میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں 303476مریضوں کا علاج کیا گیا
بلوچستان چوبیس گھنٹے کے دوران 25میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں8190مریضوں کا معائنہ کیا گیا

ٹیگز:
میڈیکل کیمپس
