کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے آئینی طور پر طے شدہ طریقہ کار کو متنازعہ بنانے کی کوشش کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
