واشک(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما ء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میرزابد علی ریکی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا فوج کے سربراہ کے تقرری کے بارے میں بیان باعث افسوس اور بچگانہ ہے عمران خان کا بیان فوج میں بے چینی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے فوج ایک منظم ادارہ اسکی تقرری آئینی طریقے سے ہوتی ہے آرمی چیف وزیر اعظم پاکستان کو موضوع ترین نام بھجواتی ہے جن سے وزیراعظم آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک کی تقرری کرتی ہے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ عمران خان منفی سیاست سے گریز کریں اور اقتدار کی ہو س میں ملکی اداروں کو بدنام نہ کریں عمران خان کا بیان متنازعہ بن رہا ہے عمران خان ذمہ دارانہ سیاست کریں اور پاک فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹیں فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور سرحدوں کی محافظ ہے۔
عمران خان کا فوج کے سربراہ کے تقرری کے بارے میں بیان باعث افسوس اور بچگانہ ہے،حاجی زابد ریکی

ٹیگز:
حاجی زابد ریکی
