کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں عوام کا ذریعہ معاش تباہ ہو گیا ہے، پاکستان اتنا تر قی یافتہ ملک بھی نہیں ہے کہ موجود صورتحال کو جلدقابو کر لے،حکومت کی کو شش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں اور ریلیف نہیں پہنچ سکے وہاں جا کر عوام کو ریلیف فراہم کی جا ئے،پاک فوج کے آرمی چیف نہ ہی کسی کی مرضی سے آتے ہیں اور نہ ہی کسی کی مرضی سے جاتے ہیں، سا بق وزیر اعظم عمران خان کو میں ایک سمجھ دار انسان سمجھتا تھا لیکن انکا بیان پاکستان دشمنی پرمبنی ہے،پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پی ڈی ایم اے کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کے والی تمام این جی اوز، یو این کے ساتھ ایک میٹنگ میں بلو چستان کی موجود صورتحال پر نظر ڈالی گئی کہ سیلا ب سے متاثرہ کوئی علاقہ تو نہیں رہ گیا جہاں کام نہیں ہوا ہوا یا پھر ریلیف فراہم نہیں کیا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کر نے لئے پاک فوج، حکومتی ادارے او ر این جی اوز کام کر رہی ہیں، محکمہ پی ڈی ایم اے سے مشاورت کی جائے گی کس ضلع میں کس ان جی او نے کا م کرنا تاکہ کو ئی بھی متاثرہ علا قے میں ریلیف کا کام رہ نہ سکے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب کے نتیجے میں پورا بلو چستان متاثرہوا ہے یہاں کے عوام کا ذریعہ معاش لائیواسٹاک اور زراعت مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمر ان خان کے سا تھ میں نے کام بھی کیا ہے میں انہیں ایک سمجھدار انسا ن سمجھتا تھا، سیا ست میں اختلاف ہو تے رہتے ہیں لیکن مجھے عمران خان سے یہ تو قع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کا واحدڈسپلنڈ ادارہ ہے جس کا ہر کام ایک طریقہ کار کے مطابق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے آرمی چیف نہ ہی کسی کی مرضی سے آتے ہیں اور نہ ہی کسی کی مرضی سے جاتے ہیں فوج کے سربراہ کی تقرری کا اپنا ایک آئینی طریقہ کار ہے جس کے مطابق فوج حکومت کو تین نام بھیجتی ہے جس میں وزیر اعظم اپنے آئینی اختیار کے مطابق ایک نا م سلیکٹ کر تی ہے اس وقت عمران خان کا یہ بیان پاکستان دشمنی پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اوردشمنوں کی نظریں ہم پر ہیں اور دوسری جانب عمران خان اپنے ملک کے اداروں کو عوام سے دور کر رہے ہیں اگر عمران اس میں کامیاب ہو گئے تو یہ ملک کے لئے نا قابل تلافی نقصا ن ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہر محکمے اپنا کام کر رہا ہے پاکستان اتنا تر قی یافتہ ملک بھی نہیں ہے کہ موجود صورتحال کو جلدقابو کر لے حکومت کی کو شش ہے کہ جن متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکے وہاں جا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف سامان فراہم کیا گیا ہے این ڈی ایم اے سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کاموں کو تیز کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سیلاب متاثرین کے لئے مختص کئے گئے فنڈ ز کو استعمال کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اس وقت این ڈی ایم اے پر بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے این ڈی ایم اے بھر پور انداز میں اسے سر انجام دے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب کے نتیجے میں چند اضلاع میں بیماریاں پھلنے کی اطلاعات مو صول ہیں لیکن بلو چستان بھر میں بیماریاں پھلنے کا خد شہ ہے جس کے لئے پاک فوج اور حکومت کی جانب سے میڈ یکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔
عمران خان کو میں ایک سمجھ دار انسان سمجھتا تھا لیکن ان کا بیان پاکستان دشمنی پرمبنی ہے،میر ضیاء لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء لانگو
