ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس سیلابی صورتحال میں سول انتظامیہ اور دیگر آرمڈ فورسز کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہے صوبے میں امن امان کی بحالی سمیت سیلاب متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے میں بھی بلوچستان پولیس اپنا فرض بھرپور انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں محکمہ پولیس جعفرآباد کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق بھی موجود تھے قبل ازیں آئی جی پولیس بلوچستان نے نصیرآباد کے تھانہ منگولی میں پولیس اور 92 فاونڈیشن کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کا بھی دورہ کیا آئی جی نے کہا کہ بلوچستان پولیس صوبے میں 92 فاونڈیشن سمیت دیگر فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی امداد میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے انکا کہنا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب میں بلوچستان کے جعفرآباد نصیرآباد جھل مگسی ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں پولیس تھانوں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز دفاتر و رہائشگاہوں کو بھی شدید نقصان پہنچا پولیس کے جوان اور انکے اہل خانہ بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں پہلے مرحلے میں محکمہ کے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا کام شروع کیا جائیگا اور اسکے بعد بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن جوانوں کے اہل خانہ میں کسی فرد کی موت واقع ہوئی یا زخمی ہوئے انہیں پولیس ویلفیئر فنڈ سے امداد کرینگے آئی جی عبدالخالق شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب بہت بڑی آفت ہے تقریباً پورا صوبہ متاثر ہوا ہے حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم حکومت متاثرین کی امداد کر رہی ہے غیر سرکاری تنظیمیں فلاحی ادارے اور مخیر حضرات کو بھی زیادہ زیادہ سے متاثرین کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بلوچستان پولیس سیلابی صورتحال میں سول انتظامیہ اور دیگر آرمڈ فورسز کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہے،عبدالخالق شیخ

ٹیگز:
عبدالخالق شیخ
