لکی مروت (ڈیلی گرین گوادر) لکی مروت میں پولیس پر ایک بار پھر حملہ ہوگیا، پولیس گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی جان کی بازی ہار گیا، فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کو انڈس ہائی وے پر اس وقت فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی گشت پر تھی، فائرنگ سے اے ایس آئی جمشید خان شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہو گئے۔
شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں پولیس حکام نے شرکت کی، انہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، علاقے میں سرچ اپرییشن جاری ہے۔

