خیبر پختونخوا(ڈیلی گرین گوادر) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے چغرزئی میں گاڑی گہری کھائی میں گری گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک ہی خاندان کے 8 افراد اپنی گاڑی میں شاہی گاؤں جارہے تھی کہ چغرزئی پانڈھیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے باعث گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔مقامی لوگوں اور پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کردیا۔
بونیر، تیزرفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرگئی، 8 افراد جاں بحق

ٹیگز:
تیزرفتاریk
