اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔زیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھرپور یکجہتی اور مسلسل امداد کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
بلاول بھٹو کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
بلاول بھٹو
