اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی منزل نہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا، معاشی خود انحصاری کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔

