کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنے کی افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ولی تنگی ڈیم کے ٹوٹنے کی افواہ پھیلانے پر ہنہ اوڑک تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی شب ولی تنگی ڈیم ٹوٹنے کی افواہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا تھا اور اوڑک ،نواں کلی اور کلی ناصران کے لوگ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے۔

