کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان سیلا ب متاثرین تک فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، ہما ری کوشش ہے کہ نقصانات کے سروے کا عمل جلد مکمل کر کے متاثرین کو مالی معاونت کی فراہمی شروع کی جائے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امداد و بحالی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین تک فوری امداد کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ذرائع مواصلات متاثر ہونے سے امداد ی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ پلوں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے مواصلاتی رابطوں کی بحالی سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی گی۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ نقصانات کے سروے کا عمل جلد مکمل کر کے متاثرین کو مالی معاونت کی فراہمی شروع کی جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کرے گی۔
حکومت بلوچستان سیلا ب متاثرین تک فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، میرعبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبد القدوس بزنجو
