کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مو سلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 1بچہ جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے ملا خیل آباد مشر قی بائی پاس مو سلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 1بچہ جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے زخمیوں کے معیاری علاج کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ میں مو سلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق 2 زخمی

ٹیگز:
مو سلادھار بارش
