کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بغیر پروٹوکول اسمبلی سے گھر روانہ ہو گئے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سرکاری گاڑیوں کو چھوڑ کر اپنی زاتی گاڑی میں اجلاس کے بعد گھر چلے گئے واضح رہے اسپیکر نے اسمبلی اجلاس میں حکومت سے گلہ کیا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ سے تحفطات ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میرے حلقے میں مداخلت ہو رہی ہے اگر جام کمال نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے۔
میرعبدالقدوس ناراض بغیر پروٹوکول اسمبلی سے گھر روانہ

ٹیگز:
میرعبدالقدوس
