کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی، خضدار اورقلات میں وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو لسبیلہ میں 31، خضدار، دالبندین میں 21، بارکھان میں 12،کوئٹہ شہر میں 07جبکہ سمنگلی میں 03، قلات میں 03، سبی میں 2ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج (اتوار)کو بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی اور خضدار میں ژب،زیارت اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری

ٹیگز:
بارش کا سلسلہ جا ری
