کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء نوابزادہ رئیس رئیسانی نے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رکھنے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ کسی بھی سفید ریش سیاسی و قبائلی رہنماء کوروک کر اس کی تذلیل کی جائے، اپنے ایک ٹوئٹ میں نوابزادہ رئیس رئیسانی نے پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کیساتھ گزشتہ روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیاپر وائرل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ کسی سفید ریش سیاسی و قبائلی رہنماء کو روک کر اس کی تذلیل کی جائے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبائلی روایات و اقدار کا امین ہے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کی ہر سطح پر بیخ کنی کرتے ہوئے اپنے بزرگوں کیساتھ کھڑے ہوں۔
اختلاف رکھنے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ کسی بھی سفید ریش سیاسی و قبائلی رہنماء کو روک کر اس کی تذلیل کی جائے، نوابزادہ رئیس رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ رئیس رئیسانی
