کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،صوبے میں کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے بولان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدرٹریسا میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام ”میری پہچان پاکستان“ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سے قبل میری پہچان پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کرسچن کمبائن اور ایف ایچ ایل کے درمیان کھیلا گیا جو کرسچن کمبائن نے جیت لیا۔ صوبائی مشیر برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے کیونکہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے ہی انہیں سماجی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر مدرٹریسا میموریل سوسائٹی کے ذیراہتمام ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں کھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
صوبائی حکومت نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،خلیل جارج

ٹیگز:
خلیل جارج
