کراچی: کراچی کے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر گاڑی ڈوبنے کے واقعے کے روز سے مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیم نے 4 لاشیں نکال لیں جبکہ تین کی تاحال تلاش جاری ہے۔گاڑی ڈوبنے کے واقعے میں ڈرائیور سمیت سات افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ایک بچے اور باپ کی لاش نکال لی گئی۔ 3 افراد اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں 3 مختلف مقامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے 2 بچوں موسیٰ اور یمنیٰ کی لاشیں نکالی تھیں۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد اور ایک ڈرائیور موجود تھے۔
کراچی ملیر ندی: خاندان کے سربراہ سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
کراچی
