خضدار(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ ہیلتھ میں ملازمتوں پر اقرباء پروری کی گئی اور اقلیتی برادری کو کوٹے سے محروم کیوں رکھا؟،خضدار کے شہری اقبال مینگل بے روزگار نوجوانوں کی فریاد لیکر بلوچستان ہائی کورٹ پہنچ گئے، کیس دائر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں محکمہ ہیلتھ خضدار میں سینکڑوں خالی آسامیوں پر بھر تی آرڈرز جاری ہونے کے بعد خضدار کے بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے ایک ہنگامہ بر پاء ہوا تھا اور کئی ہفتوں تک نوجوان محکمہ ہیلتھ کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر بھر پور انداز میں مزاحمت شروع کی تھی جو کہ اب تک جاری ہے اس سلسلے میں چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی اس مبینہ بے قاعدگی کا نوٹس لیکر تحقیقات کے لئے انسپیکشن ٹیم کو اختیار دیدیا تھا۔ تاہم اب یہ بات شنید میں آئی ہے کہ خضدار کے شہری اقبال مینگل نے ان مبینہ ناانصافیوں کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردیا ہے۔جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق ڈی ایچ او نے دیانت کے بر عکس اپنے عہدے کو اپنے زاتی خاندان کے لئے استعمال کرکے اپنے ہی خاندان اور اپنے اسٹاف کے کئی افراد کو ملازمتوں پر بھر تی کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے اقلیتی کوٹہ کا بھی خیال نہیں رکھا اور ان کو بھی نظر انداز کردیا ہے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کیس کی پیروی شہرت یافتہ وکیل فیصل مینگل کررہے ہیں۔
اقبال مینگل بے روزگار نوجوانوں کی فریاد لیکربلوچستان ہائی کورٹ پہنچ گئے، کیس دائرکردیا

ٹیگز:
اقبال مینگل
