کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اوراوگراسمری بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی تھی مگر حکمران عوام کو لوٹنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ عوام کیساتھ ظلم ہے۔قیمتیں کم کرنے کے بجائے بڑھانالمحہ فکریہ عوام کولوٹنے کے مترادف ہے ڈالر قیمت،عالمی سطح پر پٹرول قیمت،سمری بھی کم کرنے کے باوجود صارفین کو فائدہ نہ پہنچانادھوکہ دہی،عوام کیساتھ غلط بیانی ہے حکومتی سطح پرتوسادگی وقناعت پسندی کے بجائے شاہ خرچیاں عیاشیاں اور ناچ گانے ہورہے ہیں جبکہ عوام کو ہمیشہ قربانی کا بکرابناکر قیمتوں وٹیکسزلگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ اوگرا سمری کو کے برخلاف قیمتیں کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ دیکھا گیاہے۔حکمران خوداپنی شاہ خرچیوں،لوٹ مار،بدعنوانی میں کمی کرکے عوام کومزید لوٹنابند کردیں عوام کے ماچس سے لیکر بچوں کے دودھ جان بچانے والی ادویات پر بھی بھاری ٹیکس لگادیا گیا ہے ہر سطح پر سبسڈی ختم،ہر چیز کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کے باوجودحکمران عوام لو لوٹنے سے بازنہیں آتے۔ حکومت فوری طور پرعالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات،ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے قیمتوں میں فوری کمی کریں یوٹیلٹی اسٹور پر خوردنی اشیاء پر بھی فی الفور کمی کریں حکومتی وزراء،بیوروکریسی واعلیٰ آفیسرزکا تو سب کچھ سرکاری خزانے سے پورا ہوتا ہے انہیں قیمتوں ومہنگائی میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتابلکہ ان کو مہنگائی میں اضافہ سے الاؤنسز،مراعات میں بھی اضافہ مل رہاہے صرف غریب عوام مہنگائی میں رُل رہے ہیں۔آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرکے حکمران خود مالامال عوام بدحال وپریشان ہورہے ہیں ملک کی وقار،عزت،تحفظ اورمعیشت واسٹیٹ بنک کو نیلام کرکے حکمران ملک وملت کو مستقل غلامی میں دکھیل رہے ہیں جو لمحہ فکریہ اور دائمی تباہی وبربادی کا راستہ ہے انہوں نے کہاکہ حکمران بدعنوان،امریکی غلام،ورلڈبنک کے ملازمین پر مشتمل ہے جس سے عوام کو فائدہ کے بجائے نقصان ہورہاہے۔حکمرانوں نے کشکول اُٹھاکر دنیا بھر میں پاکستان کی وقار وعزت خاک میں ملاکر گداگربنادیا ہے۔دنیا میں کسی قوم نے قرضوں وامریکی غلامی میں ترقی نہیں کی ورلڈ بنک نے جس کو بھی قرضہ دیااس کو معاشی غلام بناکر تباہ وبربادکر دیا ہے حکمران پاکستان کو ڈیفالٹ کرکے خود ملک سے بھاگ جائیں گے اورورلڈبنک وآئی ایم ایف کو بھی اس قسم کے غدار حکمران چاہیے جس سے ممالک واقوام بلخصوص مسلمان معاشی طور پر سودی اداروں کے غلام بن جائے قوم کو آئی ایم ایف وامریکی کی غلامی سے لٹیرے نہیں دیانت دار قیادت نکال سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ترقی وخوشحالی اوراسلامی نظام کا سفر شروع ہوجائے۔
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے بڑھانالمحہ فکریہ عوام کولوٹنے کے مترادف ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
پیٹرولیم منصوعات
